• news

نجکاری بورڈ نے پی آئی اے کی موصول بولی مسترد کر دی، معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری سمیت پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اجلاس میں مختلف امور پر غور و سفارشات کی منظوری  دی گئی۔ وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس میں پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کے معاملے کو کابینہ کمیٹی کو بجھوانے کا فیصلہ کیا  گیا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ نجکاری کے معاملات قوانین و ضوابط کے مطابق اور ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے طے ہوں گے، پرائیوٹائزیشن کے امور کا حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کرنا ہے، ملک وقوم کی بہتری کے لئے جو کچھ ہوا ضرور کریں گے،  پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اجلاس میں دیگر منصوبوں کی پرائیوٹائزیشن کے حوالے سے اہم امور زیر غور آئے۔ پی آئی اے کی نجکاری میں ترکش اور سنگاپور سمیت مختلف ائر لائنز نے دلچسپی لی۔ پرائیویٹائزیشن بورڈ اجلاس میں ممبران کی نجکاری کے عمل میں شرکت کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع نے بتایا  کہ نجکاری بورڈ نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے موصول ہونے والے بولی مسترد کردی۔ ایئرلائن کی نجکاری کے لیے نئی تجاویز پیش کردی گئی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ سے اظہار دلچسپی طلب کرنے اور جی ٹو جی آپشن اختیار کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن