دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں: امریکہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ 9 نومبر کو کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ہم متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ امریکہ بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔