• news

زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 96 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے 

کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی مجموعی ذخائر 8 نومبر کو ختم ہوئے، ہفتے میں 3.40 کروڑ ڈالر اضافے سے 15 ارب 96 کروڑ 55لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔ مرکزی بنک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بنک کے ذخائر8.40 کروڑ ڈالر بڑھ کر 11 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ کمرشل بنکوں کے ذخائر 5.10 کروڑ ڈالر کمی سے 4 ارب 70 کروڑ 69لاکھ ڈالر رہ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن