بلاول کے تحفظات دور کریں گے‘ پی ٹی آئی والے بڑی غلطی کر رہے ہیں: رانا ثناء
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کا جیسا رویہ ہے ویسی ہی تیاری کریں گے۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم پالیسی دیں گے۔ خیبر پی کے میں گورنر راج لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو بھی آپشن ہوں گے آئین و قانون کے مطابق ہوں گے۔ تحریک انصاف والے بڑی غلطی کر رہے ہیں۔ ناکامی پی ٹی آئی والوں کے چہروں پر لکھی ہوئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے یکطرفہ فیصلہ کر دیا ہے۔ ناکامی پی ٹی آئی والوں کے چہروں پر لکھی ہوئی ہے۔ بلاول کے اعتراضات کو دور کیا جائے گا۔ وہ ہمارے اتحادی ہیں۔ وہ حکومت کے ساتھ چلیں گے۔