جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم، مکمل لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے: چیف جسٹس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی پنجاب کی جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ تیار کرے گی۔ چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا۔ ورچوئل اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ احمد چیمہ اور خدیجہ شاہ کی بھی شریک ہوئیں۔آمنہ قادر کو کمیٹی کی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ارکان میں احد چیمہ اور خدیجہ شاہ شامل ہیں۔ جیل ریفارمز کمیٹی پنجاب کی جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ تیار کرے گی۔ چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا کہ کمیٹی کو مکمل لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے۔