منی بجٹ نہیں آئے گا‘ آئی ایم ایف پروگرام ذمہ داری سے چلا رہے ہیں:علی پرویز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت منی بجٹ نہیں لا رہی، آئی ایم ایف وفد کا دورہ اطمینان بخش تھا۔ آئی ایم ایف پروگرام ذمہ داری سے چلا رہے ہیں ۔تاجروں سے پہلی سہ ماہی کے ہدف سے زیادہ وصولی کی۔ دس ارب سے زیادہ انکم ٹیکس وصول کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ زرعی آمدنی پر ٹیکس تنخواہ داروں کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ آئی ایم ایف ٹیم کو بتایا کہ تاجر دوست سکیم سے نہیں تو دیگر ذرائع سے تاجر ٹیکس نیٹ میں آ رہے ہیں۔ تاجروں کے ٹیکس سے متعلق آئی ایم ایف کی ٹیم ہماری بات پر متفق ہوئی۔