• news

ٹاپ آرڈ ناکام ناقص  فیلڈ نگ ، آسٹر یلیانے پاکستان کیخلاف ٹی 20سیر یز جیت لی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹر) تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دیکر سیریز  0-2 سے جیت لی۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19.4 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز میتھیو شارٹ اور جیک فریسر مک گرک نے کیا۔پاکستان کو اننگز کے پہلے دو اوورز مہنگے پڑے لیکن حارث رؤف نے 52 کے مجموعے پر پہلے جیک فریسر اور پھر کپتان جوش انگلس کو پویلین بھیج دیا، عباس آفریدی نے میتھیو شارٹ کو 32 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔ ایرون ہارڈی 28 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار بنے۔آسٹریلیا نے 9 وکٹو پر 147 رنز بنائے۔حارث رؤف نے 4 اور عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں صفیان مقیم کے حصے میں آئیں۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19.4اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عثمان خان نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عرفان خان 37 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔کپتان محمد رضوان نے 16 رنز بنائے۔صاحبزادہ فرحان نے5 اور عباس آفریدی نے 4 رنزبنائے۔ بابراعظم نے 3 اور حارث رؤف نے 2 رنز بنائے۔ چار کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ سلمان آغا، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے۔سپینسرجانسن نے 5  وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈم زمپا نے2 اور زاویئر بارٹلیٹ نے ایک وکٹ لی۔سپینسر جانسن پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریزکا تیسرا میچ کل کھیلا جائیگا۔قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میچ میں کیچ نے میچ چھوڑا ہے ۔ کھلاڑیوں کے کیچ ڈراپ کرنے سے جیت مشکل ہوجاتی ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن