• news

بانی پی ٹی آئی کے عدالتی معاملات پاکستان کا اندونی مسئلہ /برطانوی وزیرخارجہ 

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ممکنہ طور پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے سے متعلق ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستانی حکام سے بانی پی ٹی آئی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے۔ وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کم جانسن ایم پی کے خط کے جواب میں برطانوی مؤقف واضح کر دیا‘ کم جانسن ایم پی نے بانی پی ٹی آئی کے مشیر بین الاقوامی اور ذلفی بخاری کی درخواست پر خط لکھا۔ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے۔ حکام نے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ عدالتی معاملات ملک کا اندرونی مسئلہ ہے۔ واضح ہے بین الاقوامی ذمے داریاں اور بنیادی آزادی کا احترام ضروری ہے۔ زلفی بخاری نے ایک ماہ قبل26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے عدلیہ کے نظام میں تبدیلیوں کے تناظر میں خط لکھوایا تھا۔ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ سیاسی مخالفت‘ آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی جیسے مسائل پر تحفظات ہیں۔

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بعض امریکی ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا جس میں پاکستان میں انسانی حقوق سے متعلق ایوان نمائندگان کی قرارداد پر اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر شائع خط پر 46 ارکان کانگریس کے دستخط ہیں خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی و دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ارجنٹ بنیاد پر وکالب کی جائے، یو این ورکنگ گروپ کی رپورٹ کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی قیدیوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے، پاکستان میں 2024ء کے ناقص الیکشن کے بعد انسانی حقوق پامال کئے گئے، پاکستان کی اہم سیاسی جماعتی پی ٹی آئی کو انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی ۔ مختلف حربوں کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں نے آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کی الیکشن میں خدشات سے متعلق رپورٹس کو حکومت نے شائع ہونے سے روکا، بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کو مسلسل  پابند سلاسل رکھنا سب سے زیادہ تشویشناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن