• news

24نومبر کو احتجاج لازمی ہو گا، اٰلحال اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ نہیں ہوام پی ٹی آئی 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کال دی ہے کہ اپنی حقیقی آزادی کیلئے پوری قوم نکلے گی۔ آپ نے دیکھ لیا پاکستان میں آئین عملا معطل ہے۔ پارلیمان اور نہ ہی عدالت کی کوئی حیثیت رہی ہے، اس وقت ملک عملا جنگل کا نظارہ پیش کر رہا ہے جس کے پاس طاقت ہے جس کے پاس ڈنڈا ہے اس کے پاس اختیار ہے۔ پارلیمان جو سب سے معتبر ادارہ ہوتا ہے اس پر حملہ ہوتا ہے۔ ایم این ایز کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ ہمارا پہلا مطالبہ ہے عمران خان سمیت تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ دوسرا مطالبہ ہے کہ جو ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اس کو واپس کیا جائے، تیسرا ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کا نفاذ کیا جائے۔ اسد قیصر نے کہا کہ چوتھا مطالبہ ہے جو افغانستان کے ساتھ تجارت کو بند کیا گیا ہے، اس کو بحال کیا جائے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان اور دیگر کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ہم امریکا سے کسی اقدام کیلئے درخواست نہیں کر رہے، امریکا سے کوئی توقعات نہیں، ہماری اپنی سیاست اور مفادات ہیں۔ میں نہیں سمجھتا ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے معاملات سے براہ راست تعلق ہو گا، ہو سکتا ہے پی ٹی آئی کا مسئلہ اٹھائیں۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج لازمی ہو گا۔ اسٹیبلشمنٹ سے فی الحال رابطہ نہیں ہوا۔ کسی نمائندے سے رابطہ نہیں۔ یہ وقت اب احتجاج کا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن