ترکیہ نے اسرائیلی صدر کی پرواز کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا
استنبول ( نوائے وقت رپورٹ) ترکیہ نے اسرائیلی صدر ازاک ہرزوگ کی درخواست مستردکرتے ہوئے ان کی پرواز کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا، جس کے نتیجے میں وہ آذربائیجان میں ہونے والے کوپ-29 اجلاس میں شرکت نہ کرپائے۔ترک خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کردی ہے کہ اسرائیل کی حکومت نے صدر ازاک ہرزوگ کو باکو میں ہونے والے کوپ-29 اجلاس میں شرکت کے لیے پرواز فضائی حدود سے جانے کی درخواست کی تھی۔حکام نے بتایا کہ اسرائیلی حکومت کی درخواست مسترد کردی ہے۔