پوپ فرانس نے غزہ میں نسل کشی کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
ویٹی کن سٹی (نوائے وقت رپورٹ) پوپ فرانسس نے غزہ میں نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ غزہ میں ممکنہ نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نسل کشی کے زمرے میں آنے کی تحقیقات کی جائیں۔