• news

ڈوآرڈائی کا مسئلہ ہے تو عمران ، بشری بھی اپنے بچوں کو لاکر پہلی صف میں کھڑاکریں : خواجہ آصف 

لندن (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع  خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور  باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے۔ پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کی اگلی صفوں اور سینٹ  میں بیٹھے تمام افراد دو نمبر ہیں۔ 26 ویں  ترمیم میں انہوں نے ایک دوسرے کو پکڑوایا ہے کیونکہ  پیسے لیے ہوئے تھے، جو ملک  سے مخلص نہیں  وہ کسی  اور کے ساتھ کیسے مخلص  ہوسکتے ہیں۔ عمران خان خود تمام عمر دو نمبری کرتے  رہے ہیں۔ جو بار بار کہتا ہو کہ  ہینڈلر سے بات کروں گا، اس سے بڑا دو نمبر کون ہوگا۔ لوگ ایسی باتیں چھپاتے ہیں اور  وہ خود کہتا ہے میں ان کے ساتھ سیٹ ہونا چاہتا ہوں۔ میں عمران خان کی رہائی کے معاملے میں کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی جماعت کے لوگ ڈبل ایجنٹ بنے ہوئے ہیں۔ ہماری طرف سے مذاکرات کی آفر موجود ہے۔ ڈو اور ڈائی کا مسئلہ ہے تو اپنے بچے بھی لائیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے کی قیادت میں پی ٹی آئی دو مرتبہ وفاق پر حملہ آور ہوئی۔ علی امین گنڈاپور دونوں بار کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بھی احتجاج میں اپنے بچے لے کر آئیں۔ اپنے بچوں کو پہلی صف میں کھڑا کریں۔ عوام کو پتہ چلے بانی کا بھی کچھ داؤ پر لگا ہے۔ دو بار ان سے نمٹ چکے ہیں اب بھی آ جائیں نمٹ لیں گے۔  

ای پیپر-دی نیشن