• news

امریکہ سے پائیدار تعلقات براقراررکھنا چاہتے ہیں : شی جن پنگ 

لیما(آئی این پی ) امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات   میں دونوں  رہنمائوں نے پائیدار تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرو  کے دارلحکومت لیما میں ایشیا پیسفک معاشی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع  پر ؛ چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدرجوبائیڈن کے درمیان دو گھنٹے کی طویل ملاقات ہوئی جس میں دو طرفتہ تجارت کے علاوہ تائیوان اور روس کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ امریکہ سے مستحکم اورپائیدار تعلقات برقراررکھنا چاہتے ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ، اختلافات دور کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے ملکر کام کرنے پر تیار ہیں۔ مستقبل اورانسانیت کے لیے دونوں ملکوں کے تعلقات بہت اہم ہیں، ایک دوسرے کوحریف سمجھنے سے دونوں ملکوں کو نقصان ہو گا۔صدر بائیڈن نے کہا کہ کئی امور پر وہ صدر شی کے ساتھ متفق نہیں ہیں لیکن دونوں رہنما جب بھی ملے بے باکی سے گفتگو کی۔ دریں اثنا ملاقات کے حوالے سے وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی صدر سے تشویش کے کئی معاملات پربات چیت کی ، چین کی غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں اور انسانی حقوق کے حوالے سے  بات کی۔

ای پیپر-دی نیشن