عالمی رہنماء تہاڑ جیل میں قید بیمار والد سے میری ملاقات کرائیں: رضیہ سلطانہ
اسلام آباد (ضمیر حیدر) تہاڑ جیل میں اسیر یاسین ملک کی 12سالہ صاحبزادی رضیہ سلطانہ نے امریکہ، برطانیہ اور چین سمیت عالمی برداری کے بڑوں سے اپیل کی ہے انھیں اپنے والد سے ملنے کی سہولت دی جائے۔ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو میں ننھی شہزادی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں پاپا جانی کو صرف تین بار دیکھا، پاپا کی بیماری نے انھیں ماما جان، خالہ اور نانی جان کو بہت زیادہ پریشان دیکھا، انھوں نے کہا نانی جان (مسز پروفیسر حسین ملک) کیلئے بابا کی بگڑتی صحت نے بہت برا اثر ڈالا، رضیہ سلطانہ نے بتایا گذشتہ برس انہوں نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں بھارتی سرکار کا ڈریکولا چہرہ دکھایا، 15منٹ کی تقریر میں بھارت مقبوضہ وادی میں خواتین، بوڑھو ں اور بچوں کے ساتھ بہیمانہ سلوک کر رہا ہے، جن کی اجازت کوئی معاشرہ نہیں دیتا، رضیہ سلطانہ نے بتایا کہ وہ فرنچ، چاپانی زبان میں گفتگو کر لیتی ہیں، شہزادی کو کھانے میں بریانی پسند ہے۔ بابا انھیں پائن روئی کہہ کر پکارتے، رضیہ سلطانہ کی گھر میں نانو سے گہری دوستی ہے۔