• news

ہائیکورٹ ریٹائرڈ ججز پر مشتمل ایکشن ٹر بیونل فعال، انتخابی عذرداریوں کی سماعت شروع

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار)  لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز نے کام شروع کردیا۔ الیکشن ٹریبونل آج وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر حلقوں کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ ریٹائرڈ جج رانا زاہد محمود انتخابی عذرداریوں پر سماعت کریں گے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وکیل الیکشن ٹربیونل کے روبرو پیش ہوگئے۔وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے خلاف دائر انتخابی عذرداری  کی ریٹائرڈ جج رانا زاہد محمود نے ظہیر عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ ٹربیونل نے الیکشن پیٹیشن کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔ ٹربیونل نے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن