• news

ظہیر عباس کھوکھر عدالت سے فرار چاہتے ، اسی لیے سماعت ملتوی  کی استدعا کی ‘ عطا تارڑ 

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے اپنے خلاف الیکشن ٹربیونل میں دی گئی درخواست میں تاریخ لینے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ میرے وکلاء الیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے، ہمارے وکلاکی مکمل تیاری تھی اور تمام دستاویزات بھی موجود تھیں،مخالف پارٹی کے پاس کوئی شواہد یا ثبوت نہیں تھے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ظہیر عباس کھوکھر عدالت سے فرار چاہتے ہیں، اسی لیے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، اگر ان کے پاس شواہد موجود تھے تو پھر تاریخ کیوں مانگی،ظہیر عباس نے میری کامیابی کو چیلنج کیا ہے تو اب سامنا کیوں نہیں کر پا رہے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ بار بار تاریخیں مانگ کر یہ الیکشن ٹربیونل کا وقت ضائع کر رہے ہیں، اگر ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں تو عدالت کو بتائیں کہ ان سے غلطی ہوئی ہے، پہلے کیس کرو پھر عدالت سے بھاگو، یہ ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن