• news

غیرقانونی وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے 30نومبر تک مہلت دینے کا فیصلہ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی ا ے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کے بعد عملدرآمد کے لیے پی ٹی اے کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر تک مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کیخلاف کریک ڈائون شروع کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء نے کہا وی پی این  معاملہ حکومت پر تنقید کی وجہ بنا۔ بلاک کرنے کی حکومتی رائے سے آگاہ نہیں۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کا احتجاج حکومت کیلئے چیلنج نہیں۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو سیاسی ڈائیلاگ کی پیشکش  کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن