• news

اپیکس کمیٹی اجلاس، علی امین نے کہا بانی بغیر جرم قید ہیں: خواجہ آصف 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ تمام صوبائی وزراء اعلیٰ، پولیس چیفس نے بات چیت میں حصہ لیا۔ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں خوشگوار ماحول میں بات ہوئی۔ علی امین گنڈا پور کی بات چیت خیبر پی کے میں دہشتگردی سے متعلق رہی۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق کہا کہ وہ بغیر کسی جرم کے قید ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اچھا  سلوک نہیں کیا جا رہا۔ علی امین گنڈا پور نے 99 فیصد باتیں صوبے میں دہشتگردوں سے متعلق کیں اور کہا کہ ہمیں احتجاج نہیں کرنے دیا جا رہا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پوری تاریخ اسٹیبلشمنٹ سے تعلق پر محیط ہے، بقول جنرل پرویز مشرف بانی پی ٹی آئی نے ان سے 100 نشستیں مانگی تھیں۔ بانی پی ٹی آئی کا ٹارگٹ غلامی نامنظور نہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے سر پر ہاتھ رکھے اور اپنا بیٹا بنا لے، علی امین گنڈا پور جو کچھ کرتے ہیں سو فیصد بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن