• news

سینٹ کی مجلس قائمہ برائے تعلیم  137 اساتذہ کو بحال کرانے میں کامیاب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ کی مجلس قائمہ برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت نے 137 اساتذہ کو ملازمت پر بحال کرانے میں کامیابی حاصل کر لی۔ اس سلسلے میں کمیٹی نے روزانہ کی بنیاد پر  کارروائی  کی اور ٹیچرز کی بحالی کے لیے کوششیں کیں۔ ان اساتذہ کو 18 نومبر کو  بحال کر کے ریگولر کر دیا گیا ہے، سینٹ کی مجلس قائمہ برائے تعلیم کی سربراہ سینٹر بشریٰ انجم بٹ نے کہا کمیٹی کا بنیادی مقصد اہل افراد خاص طور پر نوجوانوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔کمیٹی کے اجلاس میں سینٹرقرات العین مری کی طرف سے پیش کردہ  تعلیمی  نصاب کے بارے میں بل کے حوالے سے ایک کمیٹی قائم کی گئی جس کے سربراہ سینٹر کامران  مرتضی ہوں گے، کمیٹی مجوزہ بل پر مزید غور و خوض  کرے گی، سینٹر شہادت عوان نے  گزشتہ تین سال کے دوران دی جانے والی سکالرشپس کے بارے میں سوال اٹھایا، چیئر پرسن نے ہائر ایجوکیشن کمشن کے چیئرمین کو ہدایت کی کس معاملے میں جواب جلدی دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن