آئل30روپے لٹر‘ درجہ اول گھی 40روپے کلو مہنگا
لاہور( کامرس رپورٹر)اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر درجہ اول آئل اور گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پرچون سطح پر آئل کی پانچ پیکٹ کی پیٹی کی قیمت150روپے اضافے سے2845روپے ہو گی جبکہ فی لیٹر آئل کی قیمت 30روپے اضافے سے 569روپے تک پہنچ گئی۔ درجہ اول گھی کے پانچ پیکٹ کی پیٹی 200روپے اضافے سے 2775روپے ہو گی جبکہ فی کلو قیمت 40روپے اضافے سے 555روپے ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ملائیشیا ء پام آئل کی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ کے باوجود سپلائی کی قلت کی وجہ سے قیمتوںمیں اضافے کا رجحان جاری رہنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت بندرگاہ پر جو کارگو موجود ہیں وہ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے یہ خدشہ ہے کہ قلت برقرار رہے گی۔