• news

مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، گھروں پر چھاپے، کشمیری تاجر گرفتار

سرینگر(کے پی آئی)بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے مقبوضہ  جموںوکشمیر میں مختلف علاقوں میں10 مقامات پر گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ این آئی کی ٹیموں نے بھارتی پیرا ملٹر ی اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کپواڑہ، ریاسی، ڈوڈہ، ادھم پور، رام بن اور کشتواڑ اضلاع میں کئی گھروں پر چھاپے مارے۔ایجنسی نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواذہ میں معروف کشمیری تاجر منیر احمد بانڈے کو گرفتار کیا ۔دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں ترمیم شدہ ریزرویشن ایکٹ کے تحت  نافذریزرویشن پالیسی کے تحت 30 فیصد آبادی کو مختلف کوٹوں میں تقسیم کر کے ملازمتوں میں  اوپن کیٹیگری کے امیدواروں کے لیے مواقع محدود کر دیے گئے ہیں ۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریزرویشن پالیسی کیخلاف سخت ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن روح اللہ مہدی نے پالیسی کے خلاف سخت احتجاج کی دھمکی دی ہے۔ جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین پیر عبدالصمد انقلابی نے کشمیری عوام سے کہا ہے کہ پنچایت اوربلدیاتی انتخابات  سے بھی لاتعلق رہیں ۔ جموں کشمیر میں پنچایت اور شہری بلدیاتی اداروں کے انتخابات، 2025 ء کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔ادعر پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگل میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں نے تباہی مچا دی ہے ۔پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بھارتی فوج نے  ایل او سی پر بڑے پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھا رکھی تھیں، اس علاقے میں آگ لگنے کے باعث  بارودی سرنگ کے کئی دھماکے ہوئے جن  سے درختوں کو نقصان پہنچا۔

ای پیپر-دی نیشن