• news

قرض معاہدے پر عملدرآمد شرط، پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ متوقع

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف کی جانب سے کلائمیٹ فنانسنگ کے پہلے اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ پاکستان پہلے ہی ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی درخواست کر چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض پر پہلا اقتصادی جائزہ مارچ میں ہوگا۔ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ حالیہ بات چیت کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ پر زیادہ پیشرفت نہیں ہوئی۔ آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے اہداف پر عملدرآمد کی شرط عائد کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی کا ایک فیصد سالانہ کلائمیٹ چینج پر خرچ کیے جانے کی تجویز سے آئی ایم ایف متفق ہے۔ جی ڈی پی کا تقریباً ایک فیصد موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے خرچ کیا جائے گا۔ نیشنل اڈاپٹیشن پلان کے تحت قبل ازوقت وارننگ سسٹم کیلئے اقدامات بھی شرائط میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن