کینیڈا: مہنگائی پر کنٹرول کیلئے اشیاء خوردونوش پر 2 ماہ کیلئے ٹیکس ختم
ٹورنٹو (نوائے وقت رپورٹ) کینیڈا میں مہنگائی میں کمی کیلئے کھانے پینے کی اشیاء پر دو ماہ تک ٹیکس ختم کر دیا گیا۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ ریستوران بھی بلوں میں ٹیکس شامل نہیں کریں گے۔ بچوں کے کپڑوں اور کھلونوں پر بھی ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ کم آمدن والے شہریوں کو ڈھائی سو ڈالر کے چیک بھی جاری ہوں گے۔ یہ اقدامات 14 دسمبر سے 15 فروری تک نافذ العمل رہیں گے۔