خیبر پی کے ہائوس پر چھاپہ، آئی جی اسلام آباد کیخلاف مقدمہ کی درخواست مسترد
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت نے خیبر پختونخوا ہائوس پر پولیس چھاپے پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی ۔ خبیر پختونخوا کے اراکین اسمبلی کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ گزشتہ روز عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کر دی ۔ خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست کوئی قانونی اہمیت نہ ہونے کے باعث مسترد کی جاتی ہے ۔ عدالت کی جانب سے 21 نومبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔