ہائیکورٹ، دفعہ 144 نفاذ کے طریقہ کار کیخلاف درخواستیں پرسوں سماعت کیلئے مقرر
لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر،جسٹس احمد ندیم ارشد شہری ملک نجی اللہ کی دائر درخواستوں پر 26 نومبر کو سماعت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے 22 اگست سمیت مختلف تاریخوں کو درخواستیں اور متفرق درخواستیں دائر کیں، درخواستوں میں وفاقی، حکومت ، پنجاب حکومت ، ہوم سیکرٹری ، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا حکومت سیاسی اجتماع کو روکنے کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ بار بار کر رہی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کو کالعدم قرار دے۔