مشال آزاد کے قتل میں ملوث ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،بلاول بھٹو
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ر پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان پی پی پی لکی مروت کے رہنما مشال آزاد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشال آزاد کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے،مشال آزاد کے خاندان کو مکمل تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مجھ سمیت پوری پیپلز پارٹی اس مشکل گھڑی میں مشال آزاد کے خاندان کے ساتھ ہے،دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ،نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے پیپلز پارٹی رہنما مشال آزاد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ،بیان میںشیری رحمان نے کہا کہ مشال آزاد لکی مروت میں پیپلز پارٹی کی مضبوط آواز تھے،مشال آزاد کی پارٹی کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں ،مشال آزاد کے قتل میں ملوث ملزمان کو کڑی سزا دی جائے،اس مشکل گھڑی میں تمام تر ہمدردیاں مشال آزاد کے خاندان کے ساتھ ہیں،اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلندی اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔