• news

مریم مختیار نے طیارے کو آبادی پر گرنے سے بچا کر قربانی کی مثال پیش کی، مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی نویں برسی پر اظہار عقیدت کیا اور کہا کہ شہید مریم مختیار نے ثابت کر دیا ہے کہ تعمیر اور دفاع وطن کی کاوشوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کے جذبہ شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید مریم مختیار نے دوران پرواز طیارے کو آبادی پر گرنے سے بچا کر قربانی کی لازوال مثال پیش کی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ شہید مریم مختیار جیسی بیٹیاں ہر قوم کا فخر ہوتی ہیں جس نے ثابت کر دیا کہ شہید کبھی نہیں مرتے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ فوج سمیت ہر ادرے میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دیکر اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید مریم مختیار نے وطن عزیز کے لئے وہ کر دکھایا جس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن