متنازعہ بیان پر بشریٰ بی بی کے خلاف گوجرانوالہ میں تیسرا مقدمہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج ہو گیا۔ گکھڑ منڈی پولیس نے تیسرا مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت درج کیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گکھڑ منڈی پولیس نے شہری سعید بٹ کی مدعیت میں بشریٰ بی بی کے متنازعہ بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق بشریٰ بی بی نے متنازعہ بیان دے کر پاکستان اور سعودی عرب کی جذباتی وابستگی کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کیخلاف گوجرانوالہ میں یہ تیسرا مقدمہ ہے۔ اس سے قبل تھانہ صدر اور سول لائن پولیس نے مقدمات درج کئے ہیں۔