پی ٹی آئی کا صوابی جانیوالی پرائیویٹ مشینری پر نامعلوم افراد کے حملے کا دعویٰ
پشاور( بیورورپورٹ)تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ صوابی جانے والی پرائیویٹ مشینری کو پشاور ٹول پلازہ کے قریب پولیس کے روکنے کے بعد نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کردیا۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ موٹروے پر مسلح نقاب پوشوں نے ہمار ے کرین، ڈمپر اور دیگر گاڑیوں کو روکا۔انہو ں نے دعویٰ کیا کہ موٹرویپولیس کے مطابق نقاب پوشوں نیگاڑیوں کو آگ لگانیکی کوشش کی اور ہمارے ڈرائیوروں کو بھی زبردستی اپنی گاڑیوں میں بٹھاکر ساتھ لے گئے۔