• news

ہم پھر سے بات چیت کی طرف جائیں گے: رؤف حسن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمیشہ بات چیت کا دروازہ کھلا تھا اور کھلا ہوا ہے۔ ہم پھر سے بات چیت کی طرف جائیں گے لاہور اور کراچی میں تو کوئی ہائی کورٹ کا حکم نہیں ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاسی کردار تھا اور نہ ہو گا۔ بشریٰ بی بی سے متعلق جو فیصلہ ہو گا وہ بانی پی ٹی آئی کا ہو گا اگر مذاکرات شروع ہوتے ہیں اور مسائل ختم تو بہت اچھی بات ہے۔ باہر نکلنے کے علاوہ اگر کوئی اور راستہ نکلتا ہے تو اس کیلئے بھی ہم تیار ہیں۔ آئین ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتا۔ ہماری مقتدرہ سے بات چیت ہو رہی تھی اور اب آگے بھی ہو گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن