• news

پنجاب حکومت نے  دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 دن کی توسیع کردی

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) حکومت پنجاب  نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ  میں 3 دن کی توسیع کردی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 26 سے جمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144کے نفاذ میں توسیع کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن وامان، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔خیال رہے  صوبائی  کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کی سفارش پرگزشتہ 3 دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن