تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد جمع کروادی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو اور سابق خاتون اول فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ آور ہو رہے ہیں یہ ایوان تحریک انصاف کی جانب سے فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ شر پسندوں اور بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا ہے، ایک مخصوص ٹولے نے سوچی سمجھی سازش کے تحت عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچایا ہے۔