• news

عالمی منڈی میں خام تیل کی  قیمتوں میں کمی ریکارڈ

  نیویارک(آئی این پی )خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو گزشتہ ہفتے کے 6 فیصد اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی۔برینٹ کروڈ فیوچر 26 سینٹ یا 0.35 فیصد کی کمی سے 74.91 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 27 سینٹ یا 0.38 فیصد کمی کے ساتھ 70.97 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو گزشتہ ہفتے کے 6 فیصد اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی، لیکن یہ دو ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب رہیں کیونکہ مغربی طاقتوں اور بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک روس اور ایران کے درمیان جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا، جس سے سپلائی میں خلل پڑنے کا خطرہ بڑھ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن