• news

احتجاج کے دوران سخت حکومتی اقدامات سے نمٹنے کیلئے پی ٹی آئی کا انوکھا طریقہ 

 اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی  احتجاج کے دوران  حکومتی سخت اقدمات سے نمٹنے کے لیے  انوکھا اور اچھوتا طریقہ متعارف کرا دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپی کے وفاقی حکومت کے سخت اقدامات کے جواب میں پیرا موٹرنگ میں صنعتی سطح پر استعمال ہونے والے پنکھوں جیسے بہت بڑے پنکھے میدان میں لے آئی، اس کے علاوہ شرکا کو آنسو گیس کی شیلنگ کے اثرات سے بچانے کے لیے دیگر آلات، ساز و سامان کا استعمال بھی کیا جائے گا۔یہ بڑے پنکھے ایک ٹرک پر رکھ کر ساتھ لائے جا رہے ہیں جب کہ پاکستان میں کسی سیاسی احتجاج میں شاید پہلی بار استعمال کیے جائیں گے۔خیبر پی کے میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے ہیڈ اکرام کھٹانہ نے میڈیا  سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی جانب ان کے احتجاجی مارچ کے لیے ان پنکھوں کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔اکرام کھٹانہ نے کہا کہ ایسے 6 پنکھے پشاور سے روانہ ہونے والے پی ٹی آئی کے قافلے کا حصہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان پنکھوں کو چلانے کے لیے بجلی کے جنریٹرز کا انتظام کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن