دورہ لوک ورثہ: بیلاروسی وزیر توانائی نے پاکستانی رکشہ میں سواری کی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستانی ہنر مندوں کا شاہکار رکشہ بیلاروسی منسٹر کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ لوک ورثہ پہنچے اور رکشے کی سواری کی۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بیلاروسی وزیر کو پاکستانی روایتی رکشے کا تعارف کرایا، بیلاروسی وزیر توانائی نے پاکستانی ہاتھ سے بنے رکشے کو سراہا اور اس میں بیٹھ کر ڈیزائن کی تعریف کی، جام کمال خان نے بیلاروس کو رکشے برآمد کرنے کی پیشکش کی۔ پاکستانی رکشے کے تجارتی امکانات میں دلچسپی کا اظہار کیا، پاکستانی روایتی رکشہ بیلاروس کے لیے دلچسپی اور اقتصادی مواقع کا مظہر ہے۔