کرکٹر محمد یوسف کے ایک اور بھتیجے کا قبول اسلام، نام محمد قاسم رکھ دیا گیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کے ایک اور بھتیجے ہنی ارشاد نے اسلام قبول کر لیا جن کا اسلامی نام محمد قاسم رکھا گیا ہے۔ انہیں جامعہ اشرفیہ کے مفتی احمد علی نے کلمہ پڑھایا۔ محمد قاسم اپالو سپورٹس کی طرف سے کرکٹ کھیلتے ہیں اور ان کے بڑے بھائی محمد بلال ارشاد کا بھی اپالو سپورٹس کے آل رائونڈرز کھلاڑیوں میں شمار ہوتا ہے۔ یاد رہے کارسن گرائونڈ میں کھیلنے والے اس خاندان کے تین افراد نے اسلام قبول کیا ہے۔ اس سعادت پر حاجی میاں محمد الیاس مغل، سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن منظور علی اور عارف کلب کے کھلاڑیو ں نے محمد یوسف کے خاندان کے افراد کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

پھا پھا کٹنی

 پھا پھا کٹنی  ایک ایسا لفظ ہے جو  اردو،  پنجابی،  ہندی اور مختلف علاقائی زبانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔  پھا ...